وزیراعظم کی امریکی صدر سےملاقات،نیک خواہشات کااظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدرجو بائیڈن سےملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نےایک دوسرے کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شریک سربراہان حکومت کےاعزاز میں امریکی صدرکی جانب سےدیےجانے والےعشایے کےدوران وزیر اعظم پاکستان نےجو بائیڈن سے ملاقات کی۔عشائیےمیں دیگر ممالک کےسربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔امریکی صدر سےملاقات کےدوران شہبازشریف اور امریکی صدرجو بائیڈن دونوں رہنماؤں نےایک دوسرےکےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس میں شرکت کےلیےان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نےگزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈکی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیواسے بھی ملاقات کی تھی۔

وزیر اعظم نے ملاقات کےدوران پاکستان کے7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کےحوالےسے37 ماہ کے کامیاب اسٹاف لیول ایگریمنٹ کےلیےآئی ایم ایف کےتعاون کو سراہتےہوئےادارہ جاتی اصلاحات کےنفاذاورنجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینےکےعزم کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت اورصلاحیت سازی کےپروگراموں کی بھی تعریف کی جس سےملک کےاداروں کومضبوط بنانے اورمعاشی انتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔اس کےعلاوہ شہباز شریف نےبرطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کی تھی جس میں پاک برطانیہ تعلقات کومزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کےفروغ پر اتفاق کیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سےخطاب کیا تھا جس میں انہوں ن کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سےنسل کشی اور قتل عام سمیت دنیا کے نظام کو درپیش سنگین چیلنجز کو دیکھتےہوئے ہمیں نئے ورلڈ آرڈر گونج سنائی دےرہی ہے۔

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئےاشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی،وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے نظام کوسنگین چیلنجز درپیش ہیں، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی اور قتل عام، یوکرین میں خطرناک تنازع، افریقہ اور ایشیا بھر میں تباہ کن تباہ کن تنازعات، دنیا بھر میں بڑھتا ہوا تناؤ، دہشت گردی میں اضافہ، بڑھتی ہوئی غربت، ماحولیاتی تبدیلی کےہمالیانما چیلنج کودیکھتے ہوئے ہمیں نئےورلڈآرڈر کی گونج سنائی دےرہی ہے۔

Back to top button