’’شہزادی ڈیانا کی بہو ہالی ووڈ میں انٹری کی خواہاں‘‘

شہزادی میگھن مرکل ایک مرتبہ پھر شوبز کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہی ہیں، اس حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں کہ میگھن بہت جلد ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ہدایت کار کیون کوسٹنر ایک نئی فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ہرائزن ان امیرکن ساگا ہے، میں میگھن مارکل کو کاسٹ کیا ہے اور یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس ہی فلم میں میگھن مارکل مرکزی کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی۔میگھن مارکل کے مداحوں کے لیے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو ان کو پہلے سے ٹی وی سکرین پر ’سوٹس‘ شو میں دیکھ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ کیون کوسٹنر خود اس فلم پر بہت محنت کر رہے ہیں، کیونکہ وہ اس فلم کو ہدایت کاری کے ساتھ تحریر بھی کر رہے ہیں، اس کے علاوہ کیون کوسٹنر اس فلم کو پروڈیوس بھی خود کریں گے اور ایکٹنگ کے جوہر بھی دکھائیں گے۔رپورٹ کے مطابق کیون کوسٹنر اس فلم پر بہت محنت کر رہے ہیں، اسی لیے وہ اس فلم پر اپنا وقت اور پیسا بھی لگا رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ فلم اب تک کی ان کی سب سے بڑی فلم ہو۔ کیون کوسٹنر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ اب تک کی ان کی سب سے مشکل فلم ہے، لیکن وہ ایسا ہی کام کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کریئر میں اب تک صرف وہی کام کرنا چاہتے ہیں جو دوسروں کو پسند آئے، ہمیشہ وہ فلمیں بنائیں جو وہ دل سے چاہتے تھے لیکن بہرحال حیرانی کی بات یہ ہے کہ میگھن مارکل نے اداکاری چھوڑنے کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شاہی خاندان میں یہ سب بُرا سمجھا جاتا ہے لیکن اب اگر وہ واپس آ رہی ہیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح سکرین پر جادو دکھا سکیں گی یا نہیں؟
