کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظرانداز کیوں کر دیا؟

معروف برازیلی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں ہونے والے باکسنگ میچ کے دوران بھارتی فلم نگری کے بھائی جان سلمان خان کو بھری محفل میں نظرانداز کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا، اس میچ کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں سلمان خان کے علاوہ لیجنڈ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کو بھی دِکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ سٹار سلمان خان کھڑے ہوئے لیجنڈ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ رہے ہیں لیکن رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ پکڑ کر سلمان خان کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے گُزر جاتے ہیں، یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سلمان خان کی شہرت پر مزاحیہ تبصرے شروع کر دیئے اور پوچھا کہ “کیا اب بھی ٹائیگر زندہ ہے؟رباب نامی صارف نے کہا کہ یہ دیکھنے کے بعد ٹائیگر تو گیا، ایک صارف نے قہقہے لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ٹائیگر سو گیا، عبداللہ نامی صارف نے کہا کہ ٹائیگر، ٹائیگر کہاں زندہ ہے، ٹائیگر تو وڑ گیا، ایک صارف نے کہا کہ رونالڈو اور میسی جیسے لوگوں کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ سلمان اور شاہ رخ خان جیسے لوگ بھی دُنیا میں ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ رونالڈو نے بہت اچھا کیا، سلمان خان جیسے لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے، یہ لوگ اپنا مذہب ہی بھول گئے ہیں، واضح رہے کہ ان دنوں سلمان خان مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے نئے سیزن کی میزبانی میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کی ریلیز کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر سٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے،ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
