4 معاونین خصوصی سے مراعات واپس لےلی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف کے 4 معاونین خصوصی سے مراعات واپس لے لی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 معاونین خصوصی کی مراعات واپس لی گئیں، جن میں سینیٹر حافظ عبدالکریم کو وفاقی وزیر کے مساوی مراعات مل رہی تھیں۔
PTI کے ناراض گروپوں کا پرویز الہی کی حمایت سے انکار
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر معاونین خصوصی میں جنید انور، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید عالم شامل ہیں جو وزیر مملکت کی مراعات لے رہی تھیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب چاروں معاونین خصوصی اعزازی حیثیت میں خدمات انجام دیں گے، اِن پارلیمینٹرینز کی بطور معاون خصوصی تعیناتی 10 جون کو کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے چاروں معاونین خصوصی کو تاحال کوئی قلمدان نہیں سونپا گیا تھا۔
