کیا پریانکا چوپڑا اور امریکی شوہر نک میں طلاق ہو گئی؟


نامور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا(Priyanka Divorce) اور ان کے امریکی شوہر نک جونس کے مابین طلاق کی افواہوں نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں میں سے کسی نے بھی اس افواہ کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ دونوں کی طلاق کی خبر نے تب زور پکڑا جب پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پروفائل پر اپنے نام کے ساتھ لگے نک کے نام کو اچانک بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا۔ پریانکا کی پروفائل پر معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا جس سے ان کی طلاق بارے چلنے والی افواہوں میں تیزی آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس کا نام ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اس بات کا بھی امکان ہے کہ اب دونوں اکٹھے نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یکم دسمبر 2018ء میں شادی کی تھی۔ لیکن ان کی طلاق کی خبر اس لئے حیران کن یے کہ دونوں خوش و خرم نظر آتے ہیں اور لوبرڈز کی طرح ہر موقع پر کھلے عام اظہار محبت کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پہلے والے گھر میں پہلی دیوالی کی خوشیاں منائی تھیں،پریانکا نے اس یادگار لمحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہمارے پہلے گھر میں ہماری ایک ساتھ پہلی دیوالی۔ اور یہ ہمیشہ خاص رہے گی، اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو ہمارے لیے خاص بنایا، آپ سب میرے لیے فرشتے ہیں‘۔
لیکن باجی راؤ مستانی کی ہیروئن نے اپنی پروفائل سے نک کا نام ہٹا کر اپنے لاکھوں مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔ لیکن ابھی تک پریانکا کی جانب سے انسٹا گرام پروفائل سے نک کا نام ہٹانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ٹی ٹی پی کو معافی مل سکتی ہے تو پی ٹی ایم کو کیوں نہیں؟

(Priyanka Divorce)
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا  سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بھارتی شخصیت ہیں۔ انہیں 70 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں فالورز کے اعتبار سے پریانکا کا نمبر 42 واں ہے۔ اداکارہ شردھا کپور 67 ملین فالورز کے ساتھ انڈیا میں دوسرے، 64 ملین فالورز کے ساتھ گلوکارہ نیہا ککڑ تیسرے اور 62 ملین فالورز رکھنے والے وزیر اعظم نریندر مودی چوتھے نمبر پر ہیں۔

Back to top button