برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

 

 

 

برطانیہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری جنگ کےخلاف مظاہرے کیے گئے،جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں فلسطین کے حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی پرچم لہراتےہوئے اسرائیل کی پالیسیوں اور برطانوی حکومت کی اسرائیل کےلیے حمایت کےخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے اور فلسطینی عوام کےحقوق کے تحفظ کےلیے عملی اقدامات کرے۔مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور ’اسرائیلی قبضہ ختم کرو‘ کے الفاظ پر مشتمل ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھاتھا۔

مظاہرے کا انعقاد 1967 کی جنگ کے 59 برس مکمل ہونے کےموقع پر کیاگیا، جسے فلسطینی تاریخ میں "نکسا” کے نام سے یاد کیاجاتا ہے۔اس جنگ کےبعد اسرائیل نے مغربی کنارے،مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلیا تھا۔

امریکا کا منجمد ایرانی اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے پر غور

دوسری جانب تیونس کے شمالی شہر بیزرت میں بھی فلسطین کےحق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور انسانی بحران کےخلاف آواز بلند کی۔مظاہرین نے سرخ رنگ سے رنگے ہوئے علامتی تابوت رکھے،جن کے ذریعے غزہ میں ہونے والی شہادتوں اور انسانی المیے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

 

Back to top button