پنجاب یونیورسٹی میں گرفتار طلبا کی رہائی کیلئے احتجاج

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے حراست میں لے گئے پچاس سے زائد طلبا کی رہائی کے لیے یونیورسٹٰی کے اندر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف پولیس کے آپریشن کے دوران 50 سے زائد جمعیت کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا، کارکنان مختلف ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھے۔
انتظامی شعبے کے مطابق کارکنان شعبہ سپورٹس میں خارج شدہ طلباء کو امتحان دلوانے کے لئے جمع ہوئے، شعبے کی انتظامیہ نے خارج شدہ جمعیت کے کارکنوں کا امتحان لینے سے انکار کیا۔
جمعیت کے کارکنان مختلف ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھے، یونیورسٹی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
دوسری جانب ناظم جامعہ کا کہنا تھا کہ عام طلبا کے مسائل کے حل کے لیے جمعیت کے مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بولا، طلبا کو فی الفور رہا کیا جائے ،اگر کسی بھی طالب علم کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ انتظامیہ ہوگی۔
