پی ایس ایل 10،پشاور زلمی اور کراچی کنگزکامیچ منسوخ

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا راولپنڈی میں ہونے والا میچ منسوخ کردیاگیا۔

 پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج راوپنڈی میں آپس میں ٹکرانے جا رہی تھیں ۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کے لیے وزارتِ داخلہ اور پی ایس بی حکام کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور ائیراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے جبکہ دیگر میچز کو بھی ملتوی کرنے یا دبئی اور دوحا منتقل کیا جاسکتا ہے۔پی سی بی اگر بین الاقوامی منتقلی ناقابل عمل ثابت ہوئی تو بقیہ تمام میچز کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

Back to top button