پی ایس ایل11 : عثمان خان کا سینچریوں کا ناقابل یقین کارنامہ

 

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدر آباد گنگزمین کے وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان نے سینچریوں کا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد گنگز مین کے وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان نے ملتان سلطان کے خلاف میچ میں سینچری سکور کر کے ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دے دیا۔

عثمان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 47 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔یہ عثمان خان کے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔

ایران ہمیشہ مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے : ایرانی صدر

 

علاوہ ازیں بابر اعظم، فخر زمان، کامران اکمل اور رائیلی روسو نے بھی پی ایس ایل میں 3، 3 سنچریاں کر رکھی ہیں۔

Back to top button