PTI امیدواروں سے متعلق آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آر اوز نے پاکستان تحریک انصاف کے امیداروں سے متعلق درست فیصلے نہیں کیے۔
انھوں نے کہا کہ جو شخص تاحیات نااہل ہیں ان کا راستہ روکیں گے، امید ہے آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے، راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اہم عمل ہے، ایک پارٹی کو باہر کرنے سے پارلیمان کمزور اور ملکی معیشت ڈوب جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے اس وقت آپ ہی کا کردار ہے، متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کےکاغذات مسترد ہوئے، اُمید ہے کہ آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔
