پی ٹی آئی کور کمیٹی میں کیا ہوا؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی

T تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا کیا بڑے فیصلے کئے گئے؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی
پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔اجلاس میں عمر ایوب کے خدمات کو سراہا۔سالار کاکڑ کی جانب سے عمر ایوب کی کوششوں کی تعریف کی گئی ۔اختلاف اپنی جگہ لیکن آپ کی پارٹی کے لئے خدمات ہیں۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے بیانات پر کور کمیٹی نےردعمل دینے کا فیصلہکیا۔
شہبازشریف سے جہانگیرترین کی ملاقات،معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال
ممبران نے کہاکہ مشکل وقت میں جو رہنما کھڑے رہے ان کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔فواد چوہدری سمیت جو بھی پارٹی قیادت پر تنقید کرتا ہے اسے سخت جواب دیا جائے۔
کور کمیٹی اجلاس میں جنید اکبر کے استعفے پر گفتگو ہوئی۔
ارکان نے کہاکہ جنید اکبرکے استعفے کا معاملہ کور کمیٹی کے سامنے لایا جائے۔ ہمیں بتایا جائے جنید اکبر نے کیوں اور کس لئے استعفی دیا۔
اجلاس میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں ِ کے خلاف میکانزم پر گفتگو ہوئی۔پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔
کور کمیٹی میں فیصلہ کیاگیاکہ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی ایک دو روز ملاقات کرے گی۔مولانا فضل الرحمن سے کمیٹی تمام اراکین کے ساتھ ملاقات کرے۔علی امین گنڈاپور پرجے یو آئی قیادت کی حالیہ دنوں تنقید پر گفتگو ہوئی۔علی امین پر تنقید سمیت مخصوص نشستوں کا معاملہ جے یو آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔
