PTI نامی بیماری ملک میں پختونوں نے پھیلائی یا پنجاب نے؟

سینئر صحافی اور کالم نگار سلیم صافی نے کہا ھے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی یہ بات بالکل غلط ھے کہ پاکستان تحریک انصاف نامی بیماری خیبر پختونخوا سے پورے ملک میں پھیلی دراصل پی ٹی آئی پختونخوا سے پنجاب میں نہیں آئی بلکہ پنجاب سے پختونخوا میں گئی۔ اپنے ایک کالم میں سلیم صافی کہتے ہیں کہ نواز شریف بعض اوقات محتاط انداز میں بولتے بولتے و نہایت غیرمحتاط جملہ زبان پر لے آتے ہیں جو انکی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ایسا ہی عمل انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی منشور کی تقریب رونمائی کے دوران کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو پختونوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی بیماری خیبر پختونخوا سے آئی ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے بعض لوگ جلدی بے وقوف بن جاتے ہیں ۔ سلیم صافی کے مطابق عمران خان سے اختلاف اپنی جگہ لیکن پوری پارٹی کو بیماری قرار دینا بھی مناسب نہیں کیونکہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی میں برے لوگ بھی ہیں اور اچھے لوگ بھی
میاں نواز شریف یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ پختونوں کو آسانی کے ساتھ دھوکہ دیا جاسکتا ہے لیکن انہوں نے بے وقوف کا لفظ استعمال کیا جو سراسر زیادتی ہے ۔ اصل میں پختونوں کے ہاں قبائلی کلچر ضرورہے لیکن سرداری نظام کا وہاں نام و نشان نہیں ۔ ہر بندہ آزاد ہے اور آزادی کے ساتھ اپنی رائے قائم کرتا اور بدلتاہے ۔ پنجاب کی طرح وہ برادری ازم کا شکار ہے اور نہ سندھ اور بلوچستان کی طرح وہاں سرداری نظام ہے ۔ اس لئے وہ ووٹ دینے اور سیاسی رائے قائم کرنے میں نسبتاً زیادہ آزاد ہیں ۔یہ انکی خوبی ہے جسے نواز شریف نے خامی بنا دیا ۔ انہوں نے ایک پہلو تو بیان کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ پختون ایک مرتبہ ووٹ دے دیتے ہیں لیکن جب کوئی توقع پر پورا نہیں اترتا تو پھر سندھ اور پنجاب کی طرح تعصب کی بنیاد پر کسی سے ہمیشہ کیلئے جڑے نہیں رہتے
سلیم صافی کہتے ہیں کہ ماضی قریب میں پختونوں نے ایم ایم اے کی صورت میں نیا تجربہ کیا لیکن جب وہ توقع پر پوری نہ اتری تو اگلے انتخابات میں اسے دفن کرکے امن کے قیام کی آرزو میں اے این پی کو حکمرانی دی ۔ اے این پی توقع پر پوری نہ اتری تو اگلی مرتبہ وہ پی ٹی آئی کی طرف آئے ۔ پی ٹی آئی ان کی اپنی تخلیق نہیں تھی لیکن پختونوں کی یہ بدقسمتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جو بھی نیا تجربہ کرتی ہے تو اس کیلئے پہلے پختونوں کی سرزمین منتخب کرلیتی ہے ۔ جس طرح مذہبی انتہاپسندی کا آغاز پنڈی، لاہور اور کراچی سے ہوا لیکن تجربہ گاہ پختونوں کی سرزمین بن گئی۔ اسی طرح پی ٹی آئی کیلئے بھی پہلی بار تجربہ گاہ پختونخوا کو بنایا گیا۔ پختونوں کے پی ٹی آئی کی طرف جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ نواز شریف نے اپنی پارٹی کو عملاً پنجاب کی اور زرداری نے پی پی پی عملاً سندھ کی جماعت بنا دی جبکہ عمران خان نے پختونخوا پر بھرپور توجہ دی ۔ خود مذکورہ گفتگو میں بھی نواز شریف کی زبان سے ایک فقرہ ایسا نکلا کہ جس سے پتہ چلتا ہے کہ پختون بے وقوف نہیں ۔ مثلاً انہوں نے کہا کہ 2013میں مولانا فضل الرحمان نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بننی چاہئے لیکن میں نے غلطی کرکے انہیں حکومت دے دی ۔ گویا وہ خود مان رہے ہیں کہ پختون مولانا فضل الرحمان ان سے زیادہ دوراندیش ثابت ہوئے ۔
سلیم صافی کے مطابق جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ پی ٹی آئی جو بقول میاں نواز شریف کے ایک بیماری ہے، خیبر پختونخوا سے آئی، تاریخی طور پر غلط ہے۔ کیونکہ عمران خان لاہور میں پلے بڑھے ۔ بطور کرکٹر میاں نواز شریف نے انہیں پلاٹ سے نوازا ۔ شوکت خانم کیلئے زمین انہوں نے دی ۔ میاں نواز شریف کے سیاسی مرشد جنرل ضیا الحق نے انہیں وزارت کی پیشکش کی اور نواز شریف نے اپنی جماعت میں آنے کی ۔ عمران خان کو سیاست میں آنے کی پٹی گولڈ اسمتھ، جنرل حمید گل اور حفیظ اللہ نیازی نے پڑھائی اور ان میں ایک بھی پختونخوا کا رہنے والا نہیں تھا۔ 2002کے انتخابات میں عمران خان نے پختونخوا سے بھی الیکشن لڑا لیکن وہاں کے لوگوں نے انہیں کامیاب نہیں کرایا اور وہ پنجاب کے ایک حلقے سے کامیاب ہوئے ۔ان کے سیاسی غبارے میں ہوا جنرل پاشا صاحب نے بھری جن کا تعلق پختونخوا سے نہیں ۔اسی طرح ان کے دھرنے جنرل راحیل شریف کے دور میں جنرل ظہیرالاسلام نے کروائے اور ان دونوں کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ پھر نواز شریف وغیرہ کے ہاتھ پائوں باندھ کر انہیں اقتدار جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید نے دلوایا اور وہ دونوں بھی پنجابی ہیں ۔
سلیم صافی کا کہنا ھے کہ یہ امر اپنی جگہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل قمرجاوید باجوہ کو کسی پختون نے نہیں بلکہ خود میاں نواز شریف نے آرمی چیف بنایا تھا ۔ لہٰذا پی ٹی آئی کے سونامی سے پختونخوا اسی طرح زیادہ متاثر ہوا ہے جس طرح مذہبی انتہاپسندی اور عسکریت پسندی سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ نواز شریف کی یہ بات قطعاً غلط ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا سے آپ کی طرف آئی ۔ بیماری ہے یا علاج لیکن پی ٹی آئی پختونخوا سے پنجاب میں نہیں آئی بلکہ پنجاب سے

الیکشن دھاندلی، بے بنیاد الزامات علیمہ خان کے گلے پڑ گئے

پختونخوا میں گئی۔

Back to top button