چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی کیلئے حکومت کااپوزیشن سے رابطہ

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھ دیا۔

 چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی کیلئے حکومت کااپوزیشن سے رابطہ

اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو حکمران جماعت کی جانب سے خط موصول ہوگیا۔

حکمران جماعت نے اپوزیشن لیڈر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے چار نام مانگ لئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے تجویز کردہ ناموں میں باہمی اتفاق سے چناؤ کیا جائیگا۔پارلیمانی روایت ہے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے لیا جاتا ہے۔پی اے سی آئین کے مطابق احتساب کا بنیادی جزو ہے ۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے تجربہ کار شخص کو نامزد کیا جائے۔

Back to top button