پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور،دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوا،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی،بیلا روس کی جانب سے نائب وزیر خارجہ سرگئی لوکاشیوچ نے وفد کی قیادت کی۔
ترجمان کے مطابق تجارت ،سرمایہ کاری، فوجی اور سیکورٹی تعاون سمیت تعلیم اور دوطرفہ تعلقات کی رینج کا جائزہ لیا گیا،وفودنےپاکستان بیلاروس تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا۔دونوں ممالک کا باہمی دلچسپی کے تمام امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشوارے طلب کر لئے
پاکستان اور بیلاروس کا اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی لوکاشیوچ نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور بیلاروس رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
