پنجاب اسمبلی:ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قراردادمنظور

پنجاب اسمبلی کے ایوان نے اتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کی جیت کی گونج پنجاب اسمبلی پہنچ گئی اپوزیشن اور حکومتی ارکان ارشد ندیم کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ارکان پنجاب اسمبلی نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا متفقہ قرارداد بھی منطور کرلی ۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اوڑاڑا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیرد چوپڑا اور ارشد ندیم کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی ارشد پاکستان کا بیٹا ہے دیار غیر پاکستان کا جھنڈا بلند کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سمیع اللہ خان کی قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
