یوم آزادی پر ”باجوں“کی فروخت پرپابندی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی سی اسلام آباد کا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم،مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔
ڈی سی عرفان نواز نے کہا کہ باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں،سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں۔باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
