جنرل ساحر شمشاد سےقطرکی عسکری قیادت کی ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  سےقطرکی عسکری قیادت کی ملاقاتیں،علاقاتی صورتحال،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سےنائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنال سے ملاقات کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران ’ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی‘ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بات کی، جو ایچ ایم سی سی کے دائرہ کار میں آگے بڑھائے جائیں گے۔

قطر کی سول اور عسکری قیادت نے خطے میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کلیدی اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

Back to top button