بیٹے کے ناکام ہونے پر ماں نےیونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

بیٹے کی ناکامی کے بعد 50سالہ ماں نے حیرت انگیز طورپروہی کتابیں پڑھ کریونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے قبل آگ سے جلنے کے باعث طویل عرصے تک مختلف مسائل کا سامنا کرنے والی 50 سالہ خاتون کو چین کی ایک ممتاز یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔

ویسے داخلہ ملنا تو حیرت انگیز نہیں مگر زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ خاتون کو یہ داخلہ ان کتابوں کو پڑھنے سے ملا جن کو استعمال کرکے ان کا بیٹا داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہوگیا تھا۔ جی ہاں واقعی یانگ نامی خاتون کو صوبہ یوننان کی ساؤتھ ویسٹ فوریسٹری یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں داخلہ ملا ہے۔ خاتون نے 2 بار اس یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ دیا تھا۔

انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ‘ایک بار حادثے کے بعد میں معذور ہوگئی اور ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی، اس کے بعد ڈپریشن کا بھی سامنا ہوا، اب میں 50 سال کی ہوگئی ہوں اور قانون کی ماسٹر ڈگری کے حصول کا نیا سفر شروع کر رہی ہوں’۔

Back to top button