رحیم یارخان،سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،3جاں بحق،2لاپتہ

رحیم یارخان کے موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔
رحیم یارخان کے موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی ایک کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں سوار 5 افراد میں سے دو خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جو حادثے میں ڈوب گئے۔
آرمی کے غوطہ خوروں نے تین افراد کی لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کیا، جن میں دو خواتین اور ایک شخص شامل ہیں، جبکہ باقی دو افراد کی تلاش جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے کچھ افراد کو بچا لیا گیا۔
ادھر، ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کے علاقے چک 86 ایم میں بھی سیلاب کے نتیجے میں چار افراد ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو لاشیں نکال لیں، تاہم اہل علاقہ کے مطابق ریسکیو کی کوئی کشتی یا ٹیم بروقت امداد کے لیے نہ آئی، جس کے باعث امدادی کام میں تاخیر ہوئی۔
