کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کاذمے دار نہیں،سلمان خان

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے ذمے دار نہیں۔
شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو بگ باس وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور کہا تھا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے۔ اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیریئر بنانے والا میں نے نہیں، اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر تباہ کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ کہنا کہ میں نے کسی کا کیریئر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں ہی نہیں، اگر میں کسی کا کیریئر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیریئر ہوگا۔
