راولپنڈی احتجاج : بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار، پی ٹی آئی کا دعویٰ

پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کےقریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کرلے گئی۔
علاوہ ازیں راولپنڈی میں لیاقت باغ پہنچنےوالے پی ٹی آئی کےمتعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔
ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتارکرلیا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نےبھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔
دوسری جانب راولپنڈی احتجاج میں شریک ہونے کےلیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے روانہ ہونےوالا قافلہ موٹروے اٹک پل سے پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ آگےآگے دیکھیے ہوتاہے کیا، رکاوٹیں ہٹاتےہوئے راولپنڈی پہنچیں گے۔
