کراچی کی کاروباری برادری کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے : آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےدورہ کراچی میں تاجروں سےملاقات کی جس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف نےکہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے، ایک سال پہلے کہا تھاکہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے،پاکستان کی خوش حالی کےبارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا،معاشرے میں مایوسی پیدا کرنےکی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سےشکست دی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہ کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتاہے،بے پناہ وسائل اور صلاحیت کےپیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتاہے۔ان کا کہناتھا کہ مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانےسے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے،برادر دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے،چین، سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہےجب کہ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، کاروباری برادری کے تعاون کےبغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔
آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیرمتزلزل اعتماد ہونا چاہیے، فوج غیرقانونی سرگرمیوں کےخلاف کارروائی کےلیے پرعزم ہے۔
اس دوران آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔