راولپنڈی ٹیسٹ : جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دےدی، سیریز 1-1 سے برابر

 

 

 

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو  بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ، جنوبی افریقا نے 68  رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرسٹن سٹبز صفر اور ایڈن مارکرم 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ریان رکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم 138 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز امام الحق 9 ، عبداللہ شفیق 6 ، بابر اعظم 50 ، کپتان شان مسعود صفر ، محمد رضوان 18 , سلمان آغا 28 ، نعمان علی صفر،  سعود شکیل 11  ، شاہین شاہ آفریدی صفر،  ساجد خان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا 1،  کیشو مہاراج 2 جب کہ سمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جنوبی افریقا پہلی اننگز ؛

جنوبی افریقا افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 404  رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔جس سے جنوبی افریقا کو پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 32، ریان رکلٹن 14 ، ڈیوالڈ بریوس صفر،  ٹونی ڈی زورزی  55، کائل ویریین 10، ٹرسٹن اسٹبز 76 ،  سمن ہارمر 21 مارکو جینسن 12، کیشو مہاراج 30، کگیسو ربادا 71 رنز  بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ سینوران متھوسوامے 89 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 1، آصف آفریدی 6 ، نعمان علی 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 

پاکستان پہلی اننگز ؛

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 333  رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز امام الحق 17 ، عبداللہ شفیق 57 ، بابر اعظم 16 ، کپتان شان مسعود 87 ، محمد رضوان 19 , سلمان آغا 45 ، سعود شکیل 66  ، شاہین شاہ آفریدی صفر،  ساجد خان 5 اور آصف آفریدی 4  رنز  بناکر آؤٹ ہوئے ۔

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 اور سمن ہارمر نے دو جب کہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کےلیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،ٹیم میں آصف آفریدی کو شامل کیا ہے جب کہ حسن علی کو آرام دیاگیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

یاد رہےکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پاکستانی ٹیم کپتان شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، آصف آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم ایڈن مارکرم (کپتان) ، ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویریین، سینوران متھوسوامے، سمن ہارمر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔

Back to top button