سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ طلب

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئےریکارڈ طلب کرلیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ روڈا اور ایل ڈی اے کو سمن جاری کرتے ہوئے دریائے راوی کے اطراف قائم ہاؤسنگ سکیموں کا مکمل ریکارڈ منگوا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی سکیموں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق گرفتار ہاؤسنگ سکیم کے مالک پر الزام ہے کہ اس نے 8 ارب روپے دبئی منتقل کیے، جبکہ اس منصوبے میں ایل ڈی اے کے افسران بھی شریکِ جرم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھوکر کے قریب 11 ہزار کنال پر قائم یہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم شہریوں کو دھوکہ دے کر بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ متاثرہ افراد کو ان اسکیموں سے لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے گی۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!