پنجاب اسمبلی میں احتجاج کرنے پر26اپوزیشن ارکان کی نااہلی کا ریفرنس دائر

پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک احمد خان نے احتجاج کرنے پرمعطل ہونے والے26اپوزیشن ارکان کی ناہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن میں دائرکردیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ 26 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس پہلے ہی دائر کیا جاچکا ہے، جبکہ آج الیکشن کمیشن حکام سے بعض اہم قانونی نکات پر مشاورت کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جو افراد گالم گلوچ، توڑ پھوڑ اور بدتمیزی کریں گے، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے فارم 47 کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں، اور جو ارکان آئین کی پاسداری نہیں کرتے، انہیں ایوان کا حصہ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

یاد رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید شور شرابہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

اس کے اگلے روز، 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button