بشریٰ بی بی کو جیل میں میسر سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جیل سپریٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی ہے، رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کو کشادہ کمرے کے ساتھ منسلک باتھ روم،کچن،روم کولر اور ٹی وی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔

جمع کروائی گئی رپورٹ کےمطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں الگ کشادہ کمرے میں رکھاگیا ہےاور دن میں 2 بار طبی معائنہ کیاجاتا ہے۔بشریٰ بی بی کو میٹرس،کرسی،ٹیبل اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے جب کہ کمرے میں لائٹ اور پنکھے کا انتظام بھی موجود ہے۔

رپورٹ کےمطابق موسم گرما میں روم کولر فراہم کیاگیا ہے اور جیل میں ٹی وی کی سہولت بھی موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدہ کچن کی صورت میں کوکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے جب کہ کھانے کا پہلے میڈیکل آفیسر معائنہ کرتاہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ رپورٹ دیکھ لیں اور آئندہ سماعت پر اپنا موقف پیش کریں،کیس کی آئندہ سماعت روسٹر کےمطابق جاری کردی جائے گی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیاگیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں اور تمام ملاقاتیں باقاعدگی سے کرائی جارہی ہیں۔

زیارت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Back to top button