بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروا دی ہے۔

نیپرا کے مطابق یہ درخواست اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں کی گئی ہے، جس پر 29 ستمبر کو سماعت ہوگی۔ ادارے نے بتایا کہ اگست میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری

ذرائع کے مطابق، اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی تو ملک بھر کے صارفین پر 3 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

Back to top button