آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی سے ملک کو 3600 ارب روپے کی بچت

حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے ملک کو اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق، دباؤ کے باوجود متعدد آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے گئے اور ان معاہدوں میں ترامیم و منسوخی کے نتیجے میں تقریباً 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

وزارت توانائی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تقریباً دو دہائیاں قبل 40 آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے۔ بجلی کی پیداوار کے باوجود، کیپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے ادا کیے گئے۔ اگر یہ مہنگے معاہدے نہ روکے جاتے تو عوام کی جیبوں سے ہر سال تقریباً 3.6 ٹریلین روپے نکلتے۔

صنعتکار برادری نے اس موقع پر کہا کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز کے ذریعے ملک کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔ بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے چاہیے۔

Back to top button