گیس کی سپلائی بند کر دیں گے،روس کی یورپ کو دھمکی

روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس سے تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کی گئی تووہ یورپ کے لیے گیس کی سپلائی روک سکتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ یورپ کی گیس کی ضروریات کا 40 فیصد روس پورا کرتا ہے۔ امریکا کی جانب سے مغربی اتحادی ممالک پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ روسی تیل کی درآمدات روک دیں۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک روس کے خلاف سخت ترین پابندیوں کا نفاذ کر چکے ہیں، تاہم امریکا کی خواہش ہے کہ ان میں مزید شدت لائی جائے۔

عبدالعلیم خان بطوروزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں

روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک روسی تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرتے ہیں، تو تیل کی قیمتیں تین سو ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا ہمیں اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ ہم بھی انہیں کی طرح جوابی فیصلہ کریں اور (موجودہ) نارتھ اسٹریم 1 گیس پائپ لائن سے یورپ کو جو گیس فراہم کی جا رہی ہے اس پر پابندی عائد کر دیں۔

Back to top button