بیجنگ،شہبازشریف سے روسی صدرکی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور حالیہ سیلاب سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون  تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس وقت ایک قدرتی آفت کا سامنا کر رہا ہے۔

صدر پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ماسکو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ اقتصادی تعاون کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔

Back to top button