بے رحم ماں نے نومولودوں کو قتل کرکے 5 سال فریزر میں چھپائے رکھا

 جنوبی کوریا میں سفاک ماں نے اپنے 2 نوزائیدہ بچوں کو بیدردی سے مار ڈالا اور لاشیں برسوں فریزر میں رکھیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت میں اپنے ہی دو نوزائیدہ بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کی لاشیں فریزر میں رکھنے کے الزام کا سامنا کرنے والی ماں کے پہلے ہی 12، 10 اور 8 سال کے تین بچے تھے۔30 سالہ خاتون کے یہاں جب 2018 میں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس کے اگلے روز ہی بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش فریزر میں رکھ دی۔ ایک سال بعد خاتون کے یہاں ایک بچی ہوئی۔

اس بار بھی بے رحم ماں نے بچی کا گلا گھونٹ کر اس کی لاش بھی فریزر میں رکھ دی۔ اس طرح ان کے فریزر میں اب دو نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تھیں۔

یہ معاملہ رواں ماہ اس طرح کھلا کہ حکومتی بورڈ آف ایڈلٹ اینڈ انسپکشن نے آڈٹ رپورٹ میں دیکھا کہ ایک ہی خاندان میں 2018 اور 2019 کو پیدا ہونے والے دو بچوں کے برتھ سرٹیفیکٹس اور ب فارم میں اندراج اب تک نہیں کرایا گیا جب کہ ان کے اسکول جانے کی عمر بھی آن پہنچی ہے۔

اسپتال کے ریکارڈ میں بچوں کی پیدائش کا موجود ہونا ٹھوس ثبوت تھا جس پر پولیس نے خاتون کے گھر کی تلاشی لی اور فریزر سے بچوں کی لاشیں برآمد

کتوں کی نگہداشت کی ملازمت: سالانہ تنخواہ ساڑھے3کروڑ مقرر

کرلیں۔ ماں نے بھی اعتراف جرم کرلیا۔

Back to top button