اداکارہ صبا فیصل نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کی وجہ بتادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نےمعاشرےمیں بڑھتی طلاق کی وجہ بتادی۔
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گھریلو زندگی سےمتعلق گفتگو کی۔
صبا فیصل نےطلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرے میں طلاق کی شرح اس لیےزیادہ ہے کہ بیویاں شوہروں کے مقابلےمیں آنےکی کوشش کرتی ہیں، مرد اور عورت کا مقابلہ زندگی میں کبھی برابر ہو ہی نہیں ہوسکتا۔
امریکی خاتون اونیجاکوپاکستانی محبوب نہ ملا مگرماہرہ خان مل گئیں
انہوں نےکہا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ، ایک مقام اور ایک حیثیت دی ہے،کتنے ہی زمانے بدلتےجائیں،کتنی بھی جدت آتی جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا قانون وہی رہے گا اس کو آپ ختم نہیں کرسکتے۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ دونوں کی جانب سےصبر اوربرداشت کرنےکی صلاحیت ہونی چاہیے،اگر صبر اور برداشت نہیں ہے تو پھر زندگیاں مشکل ہوجاتی ہیں۔