سام سنگ کامیموری چپ کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں 96 فیصد کمی کا تخمینہ لگانے کے بعد میموری چپ کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی ٹیک کمپنی سام سنگ نے کہا کہ سست عالمی معیشت اور کوویڈ کے بعد کم مانگ کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
سام سنگ کا کہنا تھا کہ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریٹنگ منافع جنوری سے مارچ تک کے عرصے میں 600 بلین وان کم ہوا جو پچھلے سال 14 ٹریلین وان تھا۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم میموری چپس کی پیداوار کو بامعنی سطح سے کم کر رہے ہیں، خاص طور پر ان مصنوعات کی جن کی سپلائی میں کوئی تغیر نہیں آیا ہے۔
اگرچہ عالمی سطح پر صنعت اب پچھلے دو سالوں میں چپ سازی میں کمی سے ٹھیک ہو رہی ہے تاہم بہت سے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچررز اپنی انوینٹری اور موجودہ مانگ کے درمیان توازن تلاش کرنے کی جدوجہد سے دوچار ہیں۔
