سعودی عرب کا جنوبی کوریا سے ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ
سعودی عرب نے جنوبی کوریا سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کامعاہدہ کرلیا، معاہدے کے تحت سعودی عرب، جنوبی کوریا سے 3 ارب ڈالر مالیت کی 10 بیٹریاں خریدے گا۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کی سائیڈ لائن پر سعودی وزیر دفاع اور ان کی جنوبی کورین ہم منصب کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے ’ڈیفنس اکیوزیشن پروگرام ایگریمنٹ (ڈاپا)‘ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
یادداشت نامے پر دستخط کے تقریب کے موقع پر جنوبی کورین وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ ہماری دفاعی فرم ایل آئی نیکس ون سعودی عرب کو زمین سے
فضا میں مار کرنے والا مڈ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گی۔
