راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا، کام جاری رکھنے کی اجازت بھی دے دی۔ عدالت عظمیٰ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا، کیوںکہ عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہو چکی ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے، لیکن جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جائزہ لیں گے کہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں، اگر انٹراکورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیں گے۔
عدالت عظمیٰ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی تیاری نہ کرنے پر پنجاب حکومت کی قانونی ٹیم کی میں سرزنش کی، اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کیا غلطی ہے۔
سابق افغان حکومت کے 100 سے زائد عہدیداروں کے قتل کا انکشاف
سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے کان میں ساتھیوں کی سرگوشیوں پر جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی تیاری اپنے چیمبر میں کیا کریں، ہر دو منٹ بعد آپکے کان میں کوئی سرگوشی کر رہا ہوتا ہے۔ آپ لوگوں کو خود ہی سمجھ نہیں آ رہی کہ کیس آخر ہے، اور دلائل کیا دینے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔
