ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی سکریننگ شروع

 

 

 

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کے تمام اہلکاروں اور دیگر عملے کی تفصیلی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق یہ کارروائی حال ہی میں ٹی ایل پی کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعد شروع کی گئی ہے تاکہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے وابستہ تمام افراد کے پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جاسکے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کا یہ عمل وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ جاتی امراء سے لے کر وزیراعلیٰ آفس تک کیا جارہا ہے۔اس دوران نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کے افراد کی بھی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیک کیا جارہا ہے کہ عملےکا کالعدم جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی امراء اور وزیراعلی آفس کی سکیورٹی سے ہٹادیا جائے گا۔

تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا : عظمیٰ بخاری


پولیس ذرائع کےمطابق یہ اقدام حفاظتی نقطہ نظر سے اٹھایاگیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کو محفوظ رکھا جاسکے۔

 

 

 

 

Back to top button