تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سیاسی جماعت نہیں نہیں ایک انتہا پسند گروپ ہے،ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑنا ہے، ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا کام امن وامان خراب کرنا نہیں ہوتا۔ ریاست نے جو فیصلہ کیا ہے وہ واپس نہیں ہوگا، ٹی ایل پی سے متعلق ریاست کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی جماعت نہیں ایک انتہا پسند گروپ ہے،ہمارا مذہب یہ اجازت نہیں دیتا کسی کو بھی قتل کردیں،پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا،کسی اور جماعت پر پابندی لگانے کی بات کہیں ڈسکس نہیں ہو رہی ہے۔
ٹی ایل پی پر پابندی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لگائی : رانا ثنا اللہ
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ سعد رضوی اور ان کے بھائی پنجاب میں نہیں ہیں،ہمیں معلوم ہےکہ سعد رضوی اور ان کے بھائی کہاں ہیں، ٹی ایل پی تنظیم کی آڑ میں منی لانڈرنگ کر رہی تھی۔
