ٹی ایل پی پر پابندی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لگائی : رانا ثنا اللہ

 

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کالعدم ٹی ایل پی نے راستے میں جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، ان کےخلاف کافی مواد موجود تھا، ٹی ایل پی پر پابندی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لگائی۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ٹی ایل پی نے راستے میں جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، جو تنظیم ایسی کارروائی میں ملوث ہو تو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن میں جماعت اپیل کر سکتی ہے،نظرثانی کی اپیل کےبعد پابندی برقرار رہےتو پھر عدالت جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اس جماعت نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن پوری نہ کی۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پیر کو عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی،سہیل آفریدی جب عمران خان سے پوچھ کر کابینہ بنائیں گے تو ایک اور مسئلہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف سمیت ہم سب نے کبھی ان کو جیل میں تکلیف دینے کی بات نہیں کی۔

 

 

 

Back to top button