ویمنز ورلڈکپ : پاکستان بمقابلہ سری لنکا، بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ جس کے باعث میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔پاکستان کو سات گروپ میچز میں چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ تین میچز بارش کی نذر ہ گئے۔
کولمبو میں ہونےوالے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم بارش کی وجہ سے میچ کو 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیاگیا ، تاہم پاکستان نے 4.2 اوورز میں 18 رنز بنائےتھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی اور پھر نہ تھمی جس کی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا۔
اس میچ کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا سفر ختم ہوگیا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی،4 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 3 میچ بارش کی نذر ہوگئے۔
سری لنکا نے 7 میں سے ایک میچ جیتا،3 میں شکست ہوئی اور 3 میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے۔
یاد رہے کہ ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا اور بھارت نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے ۔
