عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پی ٹی آئی درخواست دے تو غور کریں گے : طلال چوہدری

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دن کے اجالے میں لکھ کردے کہ عمران خان بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جس کام کےلیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہوجائیں گے۔سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لےکر جائیں گے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کردیں کہ عمران خان بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ ریاست کےلیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!