پاکستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب
پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے انتخاب کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج نیو یارک میں ہوا
اجلاس کی صدارت صدر جنرل اسمبلی ڈینس فرانسس نے کی ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جاری انتخابات میں پاکستان ایشیائی نشست کا دعویدار تھ۔پاکستان کو منتخب ہونے کے لیے 127 اراکین کے ووٹ کی ضرورت تھی۔پاکستان نے کل 185 مین سے 182 ووٹ حاصل کیے۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ
ذرائع کے مطابق پاکستان یکم جنوری 2025 سے 2026 تک دو سال کے لیے رکن منتخب ہوا غیرمستقل اراکین کو جنرل اسمبلی منتخب کرتی ہے۔یہ نئے ممالک جاپان، ایکواڈور، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کی جگہ لیں گے جن کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو گی۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان کی خالی کردہ ایشیائی ممالک کی نشست پر پاکستان بلا مقابلہ امیدوار تھا۔53رکنی ایشیائی ممالک کے گروپ نے بھی پاکستان کی حمایت کی۔سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے، جن میں سے پانچ – چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ – مستقل رکن ہیں۔ان مستقل اراکین کو کسی بھی قرارداد یا فیصلے کو ویٹو کرنے کا حق دیتے ہیں۔