خضدار: سکیورٹی فورسز کاخفیہ اطلاع پر آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، اور دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Back to top button