نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

حکومت نے الیکشن کے انعقاد کے لیے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ کمیٹی میں ایاز صادق، سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔

 کمیٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کر رہی ہے، موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی، معاملہ زیر غور ہے۔

خواب میں نظر آئے اعداد سے خاتون 50 ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت گئیں

Back to top button