شہبا زشریف کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
لندن میں علاج کی غرض سے مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد نواز شریف سفارتی پاسپورٹ پر پاکستان واپس آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے لندن میں پاکستانی مشن کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی بھی تجدید کی جائے گی۔
شہبازشریف کو روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد
دریں اثنا ایک ٹویٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے،انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی فرمائےاور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے(آمین)۔