شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے بھائی لوگوں سے کیوں نہیں ڈرتے؟

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ انڈیا سمیت پوری دنیا میں بے مثال کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔
شاہ رخ خان کی مقبولیت دنیا بھر میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اسی سلسلے میں انڈیا کے ہدایتکار سنجے گپتا نے شاہ رخ خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنجے گپتا نے فلم جوان دیکھنے کے بعد اس بات کا انکشاف کیا کہ کیسے شاہ رخ خان نے 90 کی دہائی میں انڈر ورلڈ کے بدمعاشوں کے سامنے ہار نہیں مانی۔
سنجے گپتا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’میں نے جوان دیکھی، مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جب 90 کی دہائی میں انڈر ورلڈ بدمعاش فلمی ستاروں کو تنگ کرتے تھے تو شاہ رخ خان واحد سٹار تھے جو انڈر ورلڈ کے بدمعاشوں کے سامنے نہیں جھکے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان نے انڈر ورلڈ کے لوگوں کو کہا کہ ’گولی مارنی ہے تو مار دو پر تمہارے لیے کام نہیں کروں گا۔ میں پٹھان ہوں۔ آج بھی ویسے ہی ہیں۔‘
دوسری جانب شاہ رخ خان کی جوان نے انڈیا بھر سے 202 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔جوان نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی ہندی مارکیٹ سے 65 کروڑ انڈین روپے کی ریکارڈ اوپننگ کی جس کے بعد اِس فلم نے رواں برس جنوری میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس فلم میں ڈبل رول کیا ہے، ایک اپنا اور ایک اپنے باپ کا۔ یعنی اس فلم میں آپ کو شاہ رخ خان اپنے ہی مدّمقابل نظر آئیں گے۔
یہ فلم شاہ رخ خان کا ہوم پروڈکشن ہے اور ریڈ چیلیز نے بنائی ہے۔ فلم کے بہت سے مکالموں کے ذریعے سیاسی اور معاشرتی رویوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ سن کر حیرت ہوتی ہے کہ سنسر بورڈ سے یہ تمام ڈائیلاگ پاس ہو کر سنیما کی سکرین تک کیسے پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ یہ فلم معاشرے میں خواتین کی خود مختاری اور احترام کے پیغام کے ساتھ ساتھ حکومتی کرپشن، کسانوں کے مسائل اور صحت عامہ کے بگڑتے نظام پر بھی بات کرتی نظر آتی ہے۔انڈیا، سپین اور دبئی کے مقامات پر فلمائی جانے والی تقریباً ڈھائی گھنٹے کی اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ایکشن ہیرو بننے کا خواب پورا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں بالی وڈ میں ایکشن ہیرو بننے آیا تھا اور مجھے رومینٹک ہیرو بننا پڑا۔‘

فلم کی کہانی بے حد پرانی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر لوگ ہدایت کار ایٹلی کمار کو فلم کی کہانی کے لحاظ سے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں کیوںکہ اس فلم کی کہانی 1989 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’تھائی ناڈو‘ سے بہت ملتی ہے۔تقریباً تین ارب روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم باکس آفس پر کھڑکی توڑ رش لے رہی ہے اور پہلے ہی دن ایک ارب کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ آئی ایم ڈی بی پر 10 میں سے 8.3 جبکہ دیگر فلمی ویب سائٹس پر بھی اس کی ریٹنگ آسمان چھو رہی ہے۔
اس میں دو رائے نہیں کہ یہ فلم پیسہ وصولی میں شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر اور انڈیا کی سب سے بڑی فلم ہو گی کیوں کہ جو دکھتا ہے وہ بکتا

نواز شریف کی وطن واپسی،مریم نواز نے پروفائل پکچر کیا رکھ دی؟

ہے والے فارمولے پر بننے والی فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہتی ہیں

Back to top button