شام ادریس کا اپنی اہلیہ سحر سے علیحدگی کا اعلان

یوٹیوب کی معروف جوڑی شام ادریس اور سحر عرف فروگی کے درمیان رشتہ ازدواج کے پانچ سال کے بعد تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے اور دونوں نے باہمی رضا مندی سے کچھ عرصہ کیلئے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔شام ادریس نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔ شام ادریس نے لکھا کہ ’میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں اور فروگی کچھ عرصے کیلئے علیحدہ ہو رہے ہیں، ہم نے اپنے رشتے کو کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شام نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی مجھے فروگی، رابیل یا خاندان کے دیگر افراد کے کسی بھی معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، اس مشکل وقت میں اگر مجھے تھوڑی پرائیوسی دی جائے گی تو میں مشکور ہوں گا۔خیال رہے کہ بیرون ملک مقیم شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، مارچ 2020 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، شام ادریس نے علیحدگی اختیار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور اس معاملے پر ان کی اہلیہ کا بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اس حوالے سے انسٹا گرام پر فاطمہ شاہ رخ نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ جب ان لوگوں کے پاس کانٹینٹ ختم ہو جاتا ہے تو یہ پھر اپنی سٹوری شروع کر دیتے ہیں، تھوڑی دیر بعد پیچ اپ(patch up) ہو جائے گا۔مہرین نامی صارف نے لکھا کہ آپ نے پرائیویسی مانگی ہے اور ہم نے دے دی ہے، فرح شیخ نامی صارف نے لکھا کہ جب رشتوں کے ملاپ میں محبت کی بجائے کانٹینٹ ہوگا تو شادی کے بعد علیحدگی کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی پر اہلیہ کے سنگین الزامات

Back to top button