شنگریلا میں جھیل کنارے کھڑا جہاز 150 روپے میں خریدا گیا

پاکستان کے شمالی ضلع سکردو میں مشہور سیاحتی مقام شنگریلا میں جھیل کنارے کھڑا پی آئی اے کا جہاز اب ایک کیفے میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے مالک نے اسے صرف ڈیڑھ سو روپے میں 1954 میں خریدا تھا جب جہاز نے یہاں پر کریش لینڈنگ کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جہاز کو ایک فضائی حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد یہ ناکارہ ہو گیا تھا لیکن وادی کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے یہاں کے ایک مقامی ہوٹل کے مالک نے اسے خرید لیا اور اس میں ایک چھوٹا سا کیفے بنا لیا، جس میں سیاح چائے اور کافی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ٹیسلا کار کمپنی کے مالک نے بالآخر ٹوئیٹر کیسے فتح کیا؟

شنگریلا ریزارٹ نامی اس کیفے کے جنرل منیجر ثاقب نذیر نے بتایا کہ شنگریلا کی جھیل دل نما ہے جس کے کنارے کھڑا جہاز خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شنگریلا کا سیاحتی مقام زمین پر جنت کے مترادف ہے، جب آپ یہاں پر رہائش اختیار کرتے ہیں تو اس وادی کی خوبصورتی آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ انہوں نے جہاز کے متعلق بتایا کہ اس نے 1954 میں یہاں کریش لینڈنگ کی تھی اور ناکارہ ہو گیا تھا۔ اس زمانے میں اس جہاز کو صرف 150 روپے میں خریدا گیا تھا جس کے بعد اس کی مرمت کی گئی اور اسے ایک کیفے میں تبدیل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ شنگریلا میں سیاحتی آپریشن مارچ کے وسط میں شروع ہوتا ہے اور اکتوبر کے اختتام تک جاری رہتا ہے، اس کے بعد شدید موسم کی وجہ سے اس ایریا کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔ ثاقب نذیر نے بتایا کہ شنگریلا جھیل صرف دیکھنے میں خوبصورت نہیں ہے بلکہ اس کا پانی اس قدر ٹھنڈا اور مچھلیوں سے بھرا ہوا ہے کہ سیاحوں کو بھرپور تفریح فراہم کرتا ہے۔

Back to top button