’’شعیب ملک نے اعظم خان کی پاور ہٹنگ کا راز بتا دیا‘‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان کے دوران میں دبئی میں تھا تو اعظم خان کا فون آیا اور بتایا کہ میں بھی دبئی میں ہوں جس پر میں نے انہیں گھر پر سحری کی دعوت دی، اعظم نے صرف تین منٹ میں 6 انڈوں کا آملیٹ اور چار پراٹھے ختم کر ڈالے۔پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اور قومی کرکٹر اعظم خان کی خوش خوراکی کی دلچسپ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ورلڈکپ کے دوران سابق کرکٹرز مصباح الحق ، وسیم اکرم اور معین خان کے ہمراہ شو میں شریک ہوئے، شو میں کرکٹ پر تبصروں کے دوران شعیب ملک نے معین خان کے سامنے اعظم خان کی کھانے سے رغبت کی دلچسپ کہانی بیان کی اور معین خان کو پابند کیا کہ وہ اس کہانی کے بعد اعظم کو کچھ نہیں کہیں گے۔شعیب ملک نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ رمضان کے دنوں میں دبئی والے گھر میں تھا جب مجھے اعظم کی رات میں کال آئی کہ میں دبئی آیا ہوا ہوں تو میں نے انہیں دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گھر آؤ میں تمہیں سحری کرواتا ہوں، اس کے بعد اعظم میری بتائی ہوئی لوکیشن پر پہنچ گئے۔سابق کپتان نے بتایا کہ ان کے آنے کے بعد میں نے ان سے سحری میں کھانے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا جو آپ کھاتے ہیں وہ بنوالیں، میں نے انہیں بتایا کہ میں تو زیتون کے تیل سے تیار پراٹھا اور آملیٹ کھاتا ہوں جس پر اعظم نے کہا میرے لیے بھی وہی بنوا لیں۔شعیب ملک کے مطابق اس کے بعد میں نے اعظم کیلئے پہلے 6 انڈوں کا آملیٹ اور 4 سے 5 پراٹھے بنوائے، اعظم نے 3 منٹ کے اندر 6 انڈوں کا آملیٹ کھا لیا، اس کے بعد میں نے ان کیلئے پھر 6 انڈوں کا آملیٹ اور بنوالیا اس کے بعد جب آملیٹ ختم ہوگیا تو اس نے دو پراٹھے چائے میں ڈبو کر بھی کھائے، اس پر مصباح نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ

کیا آپ ہارٹ فیلیئر جیسے مرض کی عام علامات جانتے ہیں؟

پاور ہٹنگ ایسے آتی ہے۔

Back to top button