شبھمن گل نےایک ہی ٹیسٹ میں 430رنزبناڈالے

 ایجبیسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی کپتان شبھمن گل نے ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ہی میچ میں 430 رنز بنا ڈالے، اور سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور سنیل گواسکر جیسے عظیم کھلاڑیوں کے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

شبھمن گل بھارت کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ایک ڈبل سنچری اور 150 سے زائد رنز اسکور کیے۔ وہ دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی ایک ٹیسٹ میں 400 رنز کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس فہرست میں ان سے آگے صرف انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز گراہم گوچ ہیں، جنہوں نے 1990 میں 456 رنز بنائے تھے۔

بھارتی ٹیم نے اس میچ میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سے زیادہ رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو 608 رنز کا بھاری ہدف دے دیا۔ جواب میں انگلش ٹیم محض 72 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی ہے۔

یہ کارکردگی محض ایک شاندار انفرادی اننگز نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ کے ایک نئے سنہری دور کا آغاز ہے، جسے آج دنیا شبھمن گل کے نام سے جان رہی ہے۔

Back to top button