ٹرمپ سےاختلاف کےبعدایلون مسک نےنئی پارٹی بنالی

معروف ارب پتی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری سے وابستہ شخصیت ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے اختلاف کے بعد’امریکا پارٹی‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا: "اگر آپ دو کے مقابلے میں ایک چاہتے ہیں، تو آپ کو وہ ضرور ملے گا۔”

یہ بیان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ٹیکس اور اخراجاتی بل کی منظوری کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس پر مسک نے تنقید کرتے ہوئے اسے "امریکا کو دیوالیہ کرنے کی جانب ایک قدم” قرار دیا۔ ایلون مسک، جو ماضی میں ٹرمپ کے مؤید اور مالی معاون تصور کیے جاتے تھے، اب ان کے سخت ناقد بن چکے ہیں۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا بنیادی مقصد امریکی عوام کو دوبارہ آزادی دلانا ہے، اور وہ ان قانون سازوں کے خلاف مہم کے لیے فنڈنگ کریں گے جنہوں نے اس بل کی حمایت کی۔ مبصرین کے مطابق ریپبلکن حلقوں میں مسک اور ٹرمپ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی سے 2026 کے وسط مدتی انتخابات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ابھی تک ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی طرف سے اس پیش رفت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Back to top button